حج کے دوران حجاج کی سہولت کیلئے وادی منیٰ، عرفات اور مزدلفہ میں آرام گاہوں کی تعمیر کا فیصلہ

Apr 17, 2025 | 12:10

مکہ مکرمہ میں حج کی تیاریوں کے سلسلے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں وادی منیٰ عرفات اور مزدلفہ میں حجاج کرام کے آرام کیلئے مخصوص مقامات پر آرام گاہیں بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ حجاج کو تھکن سے بچایا جا سکے اور ان کے قیام کو آسان بنایا جا سکے اس حوالے سے مکہ مکرمہ کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن مشعل کو حج انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جس دوران انہوں نے بتایا کہ وادی منیٰ میں پیدل سفر کرنے والے حجاج کے لیے پچاس ہزار مربع میٹر پر محیط راستے کو سایہ دار بنایا جا رہا ہے تاکہ سخت دھوپ میں حجاج کو سہولت مل سکے اسی طرح جبل الرحمہ کے مقام پر ساٹھ ہزار مربع میٹر کے رقبے پر شیڈز کی تنصیب کا عمل جاری ہے جبکہ وہاں پانی کے پھوار چھوڑنے والے پنکھے بھی لگائے جا رہے ہیں تاکہ گرمی کے اثرات کو کم کیا جا سکے اور حجاج کو آرام دہ ماحول فراہم کیا جا سکے یہ اقدامات حجاج کرام کی جسمانی آسانی اور روحانی یکسوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے جا رہے ہیں تاکہ وہ اپنی عبادات بہتر انداز میں انجام دے سکیں

مزیدخبریں