حصے کا پانی دیا جائے، سندھ، اتھارٹی تقسیم پر متفق، فیصلوں پر اعتماد: ارسا

Apr 17, 2025

کراچی‘ اسلام آباد (سٹاف رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو نے ٹی پی لنک کینال کھولنے پر ارسا کو دوسرا خط لکھ دیا۔ خط میں کہا گیا کہ ارسا نے ٹی پی لنک کینال سے پانی کا اخراج 2981 کیوسک سے بڑھا کر آج 3814 کیوسک کر دیا۔ سندھ میں پانی کی شدید کمی ہے، ٹی پی لنک کینال کو بند کیا جائے اور سندھ کو اس کے حصے کا پانی دیا جائے تاکہ پانی کی قلت کم ہو۔ دوسری طرف انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے صوبوں میں پانی کی تقسیم سے متعلق اپنے فیصلوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق صوبوں کو پانی کی تقسیم سے متعلق ارسا اتھارٹی کا اجلاس چیئرمین کی زیر صدارت ہوا۔ ترجمان ارسا کے مطابق اجلاس میں صوبوں کو پانی کی تقسیم کا جائزہ لیا گیا جبکہ صوبہ پنجاب اور صوبہ سندہ کے خطوط کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ارسا اتھارٹی نے صوبوں کو پانی کی تقسیم سے متعلق تمام فیصلوں پر ارسا اتھارٹی متفق ہے۔

مزیدخبریں