پاکستان اور افغانستان کے مختلف علاقوں میں 5.6 شدت کا زلزلہ

Apr 17, 2025

اسلام آباد (خبر نگار) ملک کے مختلف حصوں میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب5.6 شدت زلزلے کے شدید جھٹکوں نے عوام کو ہلا کر رکھ دیا۔ زلزلے کے جھٹکے لاہور اور گردونواح، اسلام آباد، راولپنڈی، صوابی، دیر، سوات، مالاکنڈ اور چترال سمیت کئی شہروں میں محسوس کیے گئے۔ پشاور، مالاکنڈ، ایبٹ آباد اور بٹ گرام میں بھی زمین لرز اٹھی۔ زلزلے کا مرکز افغان علاقے کلفغان سے 108 کلومیٹر دور مشرق میں تھا۔ افغان صوبے نورستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جبکہ تاجکستان اور ازبکستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

مزیدخبریں