کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکس چینج میں 2 دن تیزی کے بعد گزشتہ روز کاروباری اتارچڑھائو کے بعد مندی کا رجحان رہا۔ اگرچہ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 1لاکھ 17ہزار 400پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا تھا بعد ازاں پرافٹ ٹیکنگ کی خاطر فروخت کے دبائوسے مارکیٹ تنزلی کا شکارہو گئی اور انڈیکس 700پوائنٹس کی کمی سے 1لاکھ16ہزار پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کے سرمائے میں 97ارب36 کروڑ21 لاکھ2ہزار52روپے کی کمی واقع ہوئی جبکہ 51.64فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔پاکستان سٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز کاروبار کاآغاز تیزی کیساتھ ہوا اور انڈیکس میں 600سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ بعد ازاں بعض سٹاکٹس میں فروخت کے دباؤ سے مارکیٹ منفی زون میں چلی گئی اور کاروبار کے اختتام پر 100انڈیکس 755پوائنٹس کی کمی سے 1لاکھ 16ہزار 20پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح 242پوائنٹس کی کمی سے 30 انڈیکس 35 ہزار 606 پوائنٹس اور آل شیئرز انڈیکس 72 ہزار 978 پوائٹس سے گھٹ کر 72ہزار505پوائنٹس پرآگیا۔ جس کے بعد مارکیٹ کیپٹلائزیشن کم ہو کر 14193 ارب 34 کروڑ 9 لاکھ 28 ہزار 537 روپے رہ گیا۔ سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز 38ارب روپے مالیت کے 48کروڑ 18لاکھ13ہزارحصص کے سودے ہوئے۔ جبکہ منگل کو 30ارب روپے مالیت کے 47کروڑ94لاکھ65ہزارشیئرز کا کاروبار ہوا تھا۔
سٹاک مارکیٹ 2 روز تیزی کے بعد مندا کا شکار، 100انڈیکس 700پوائنٹس کی کمی
Apr 17, 2025