بھارتی لیگ میں میچ فکسنگ کی گونج ‘بورڈ نے الرٹ جاری کر دیا

Apr 17, 2025

لاہور(سپورٹس رپورٹر)انڈین پریمیئر لیگ میں میچ فکسنگ یا غیرقانونی سرگرمیوں کی گونج کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی نے الرٹ جاری کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی کی جانب سے آئی پی ایل کی ٹیموں کو خبردار کیا گیا ہے کہ ممکنہ طور پر ایک کاروباری شخصیت آئی پی ایل سے متعلقہ لوگوں کو پھنسا سکتی ہے۔بی سی سی آئی نے ٹیم مالکان، کھلاڑیوں،کوچز، ٹیم آفیشلز، سپورٹ سٹاف اورکمینٹیٹرز کو خبردار کیا ہے۔آئی پی ایل اینٹی کرپشن سکیورٹی یونٹ نے کہا ہے کہ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیت لیگ میں شامل افراد کیساتھ دوستی بڑھا سکتی ہے، تعلقات بکیز کیساتھ ہیں اور ماضی میں بھی کرپٹ سرگرمیوں میں ملوث رہی ہے۔ کسی بھی قسم کے تعلق کو رپورٹ کرنے  اور تمام ٹیموں اور کھلاڑیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

مزیدخبریں