ایل ڈبلیو ایم سی: شہر میں صفائی کیساتھ شہریوں میں صفائی کا شعور بیدار کرنے کیلئے پر عزم 

Apr 17, 2025

لاہور(خبرنگار)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شہر میں صفائی کے احسن اقدامات کے ساتھ ساتھ شہریوں میں صفائی کا شعور بیدار کرنے کیلئے بھی پر عزم ہے۔ سی ای او ایل ڈبلیوایل سی بابر صاحب دین کی ہدایت پرسرکاری سکولوں کیساتھ ساتھ پرائیویٹ سکولوں میں بھی ویسٹ سیگریگیشن خصوصاًپلاسٹک ویسٹ ریڈکشن کے بارے میں آگاہی کیلئے ایل ڈبلیو ایم سی کی سوشل موبلائزر ٹیمیں متحرک ہیں۔ ایل ڈبلیو ایم سی کی سکول آگاہی ٹیم نے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول،رام پورہ میں 1000 طلباء کو صفائی ستھرائی کی افادیت بارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔

مزیدخبریں