فیروز والہ : ڈکیتی ‘چوری کی متعدد وارداتیں ‘مزاحمت پر زمیندار زخمی 

Apr 17, 2025

فیروزوالہ(نامہ نگار)ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی متعدد وارداتوں کے دوران  ڈاکووں نے مزاحمت پر زمیندار کو زخمی کر دیا۔ڈاکو لوٹ مار کر کے فرار ہو گئے۔ جناح ٹاؤن کے قریب ڈاکو گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل سوار اشرف سے نئی موٹر سائیکل نقدی اور موبائل چھین کر لے گئے۔ دو ڈاکو سر شام زمیندار اسلم علی کے گھر میں گھس گئے اور لاکھوں روپے مالیت کے زیورات کرنسی نوٹ اور دیگر اشیاء لوٹ کر فرار ہو گئے۔ ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر گولی مار کراسلم کو زخمی کر دیا جس کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔ ریسکیو کے عملہ نے زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ڈاکو مختلف علاقوں سے پانچ موٹرسائیکلیں چھین لی فرار ہو گئے ۔

مزیدخبریں