لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر،سابق مشیر وزیراعظم میاں محمد ایوب نے مطالبہ کیا ہے کہ چھوٹے درجے کے سرکاری ملازمین کی معاشی مشکلات کو سامنے رکھتے ہوئے ان کی تنخواہوں میں 100 فیصد تک اضافہ کیا جائے۔وفاقی حکومت بجٹ کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ وزیر خزانہ قوم کو خوشخبریاں سنا رہے ہیں۔ان پر عملدرآمد بھی ہونا چاہئے۔ ماضی کی طرح اگر اس بار بھی بجٹ آئی ایم ایف کے دباؤ پر بنایا گیا تو ملک میں مہنگائی کی نئی لہر آئے گی۔
ملازمین کے معاشی مشکلات ،تنخواہوں میں 100 فیصد تک اضافہ کیا جائے:میاں محمد ایوب
Apr 17, 2025