فیروز والہ : ایس ایچ مصطفیٰ آباد اے ایس آئی نوکری سے برخاست متعدد پولیس افسروں کو سزائیں 

Apr 17, 2025

 فیروزوالہ(نامہ نگار) آر پی او شیخوپورہ ریجن اطہر اسماعیل نے ایس ایچ او مصطفیٰ آباد ثقلین بخاری کو نوکری سے برخاست کر دیا ۔ اردل روم کا انعقاد کیا گیاجس میں ثقلین بخاری اپنی بے گناہی ثابت نہ کر سکا۔ ثقلین بخاری کا پارٹی کے آرگنائزر کیساتھ رابطہ، پروگرام کے انعقاد کیلئے ملوث ہونے اور ویڈیو وائرل کرنے پر ڈسمس کیا گیا۔ تھانہ فاروق آباد کے اے ایس آئی طارق محمود کو کرپشن پر نوکری سے برخاست کر دیا جبکہ سابق ایس ایچ او سید والا انسپکٹر شہباز کو اختیارات کے ناجائز استعمال پر عہدے سے ایک رینک تنزلی کی سزا دی ۔تھانہ کھڈیاں کے سب انسپکٹر محمد یاسین کو ناقص تفتیش پر ایک رینک تنزلی کی سزا دی۔ انسپکٹر عابد محمود ایس ایچ او سٹی پتوکی کو فرائض میں غفلت برتنے پر تنخواہ کی تنزلی کی سزا دی۔

مزیدخبریں