شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) چوہدری طاہر محمود تنگ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ اسرائیلی مظالم کی صرف مذمت سے کام نہیں چلے گا مسلم حکمرانوں کو اسرائیل کے خلاف اعلان جہاد اور مظلوم فلسطینیوں کا ہر لحاظ سے ساتھ دینا ہوگا، غیر اسلامی ممالک کے حکمران تو اسرائیل کا کھل کر ساتھ دے رہے ہیں مگر اسلامی ممالک کے حکمرانوں کی طرف سے ابھی تک اسرائیل کے خلاف فقط مذمتی بیانات آرہے ہیں جو موجودہ صورتحال کے اعتبار سے ناکافی ہیں مسلمانوں کوفلسطینیوں کی حمایت کرنا ہوگی ۔
اسرائیلی مظالم کی صرف مذمت سے کام نہیں چلے گا:طاہر محمود
Apr 17, 2025