وزیراعظم عمران خان کی طرف سے وفاقی کابینہ میں تبدیلیوں کے بعد دو وزراء نے حلف اٹھا لیا۔ شوکت ترین نے وفاقی وزیر خزانہ اور سینیٹر شبلی فراز نے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کا حلف اٹھایا۔
ایوان صدر میں وفاقی وزراء کی حلف برداری تقریب ہوئی جس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز اور شوکت ترین سے حلف لیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی طرف سے وفاقی کابینہ میں تبدیلیاں کی گئی تھیں۔ سینیٹر شبلی فراز کو وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی بنایا گیا تھا جبکہ حماد اظہر سے وفاقی وزیر خزانہ کا عہدہ سے لیکر شوکت ترین کو تفویض کر دیا گیا تھا۔