پیرو کے سابق صدر مارٹن وزکارا پر کورونا ویکسین کے لیے قطار میں کودنے کے الزام میں 10 سال کے لیے عوامی عہدے پر فائز رہنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزکارا نے ویکسین کےلیے اثرورسوخ، ملی بھگت اورجھوٹااقرارنامہ استعمال کیا، وزکارا پرپابندی کے لیے کانگریس میں قراردادمتفقہ طور پر منظور کرلی گئی ہے۔اسکینڈل میں ملوث سابق وزیرصحت پیلارمازیٹی پر 8 اور سابق وزیرخارجہ الزبتھ اسٹیٹ پر ایک سال کی پابندی عائد کردی ہے۔دونوں وزرا نے اسکینڈل سامنے آنے پر عہدوں سےاستعفا دیا جبکہ تینوں افراد نے ویکسین کےحصول کےلیےعہدوں کااستعمال کرنےکے الزام کو رد کردیا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38