ملتان شہرمیں پولیس ورینجرز کا مشترکہ فلیگ مارچ
ملتان ( کرائم رپورٹر ) سٹی پولیس آفیسر ملتان منیر مسعود مارتھ کی ہدایت پر سٹی پولیس ملتان کا شہر بھر میں امن و امان کے حوالے سے رینجرز کے ہمراہ مشترکہ فلیگ مارچ کیا گیا۔ فلیگ مارچ کا مقصد شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کو یقینی بنانا ہے ایس پی گلگشت ڈویڑن ڈاکٹر محمد رضا تنویر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فلیگ مارچ کا مقصد شہریوں کو یہ پیغام دینا ہے کہ آپ کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس ہر وقت آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔ لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کے دوران فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے شہر بھر کے اہم مقامات کی ناکہ بندی کی گئی ہے اور ایلیٹ فورس اور پولیس کے چاک و چوبند دستے شہر بھر میں گشت کر رہے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے پولیس اور دیگر اداروں سے تعاون کریں فلیگ مارچ پولیس لائنز ملتان سے شروع ہوکر ایم ڈی اے چوک، ہائی کورٹ ، امپیریل چوک، مال پلازہ، عزیز ہوٹل، ڈبل پھاٹک، چوک شہباز، بی سی جی چوک، چونگی نمبر 14، وہاڑی چوک، چوک کمہارانوالہ ، معصوم شاہ روڈ، دولت گیٹ، حسین آگاہی، گھنٹہ گھر، چونگی نمر 6، گردیزی مارکیٹ ، پیر خورشید کالونی ، چونگی نمبر 8 ، چوک کچہری سے ہوتا ہوا پولیس لائنز ملتان میں اختتام پزیر ہوا۔