بھوکی وہیل کا خوراک کی تلاش میں کشتی پر حملہ
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اکاون سالہ مارینو اپنے اہلخانہ کے ساتھ سمندر میں خوراک ڈال رہا تھا کہ ایک دم ان کے ساتھ ایسا واقعہ رونما ہوا کہ ان کے وہم وگمان میں بھی نہ تھا۔ہوا کچھ یوں کہ سمندر میں مچھلیوں کو خوراک ڈالنے کے دوران ایک وہیل نے ان کی کشتی پر چھلانگ لگاتے ہوئے مارینو کے ہاتھ سے خوراک لینے کی کوشش کی، مارینو کے مطابق مچھلی کی ٹکر اتنی زور دار تھا کہ وہ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور گہرے سمندر میں جاگرا۔اہل خانہ کے مطابق یہ سب یکدم ہوا، جس کی ہرگز توقع نہ تھی، ،مارینو کے سمندر میں گرنے کے باعث ہم اس کی مدد کرنے میں ناکام رہے، تاہم خوش قسمتی یہ تھی کہ قریب ہی ایک کشتی نے مارینو کو وہیل کے حملے سے قبل ہی اسے ریسکیو کرلیا اور اسے گہرے پانی سے بحفاظت باہر نکال لیا۔مارینو نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو اپنی آپ بیتی سناتے ہوئے بتایا کہ حملے کے بعد مجھے بالکل پتا نہیں چلا اور میں خود کو مچھلیوں کے درمیان گھرا دیکھ کر پریشان ہوگیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ ہم گھر واپس لوٹ رہے تھے کہ ہماری نظر اچانک مچھلیوں پر پڑی اور کشتی کا ملاح ہمیں واپس سمندر میں لے گیا اور پھر یہ حادثہ پیش آیا۔دوسری جانب کشتی کے مالک کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے مچھلی نے درمیان میں ٹکر نہیں ماری ورنہ ہم سب سمندر میں گر چکے ہوتے، مچھلی کی ٹکر سے کشتی میں سوراخ بھی ہوا ہے۔