مقدمہ اقدام قتل کے فریقین کو نوٹس جاری
ملتان (سپیشل رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت نوٹس جاری کرتے ہوئے 28 اپریل تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے قبل ازیں عدالت نے ضمانتی مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا تھا۔ فاضل عدالت میں ملزم محمد ندیم نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے خلاف پولیس تھانہ مخدوم رشید نے رواں سال شہری کی درخواست پر مقدمہ 193 درج کیا جس میں الزام عائد کیا کہ ملزم نے اسے روکا اور کہا کہ تمھیں مقدمہ بازی کا مزہ چکھاتا ہوں اور حملہ کردیا جس سے مدعی زخمی ہوگیا تو ملزم کے خلاف پولیس نے اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا اب پولیس اسے گرفتار کرکے جیل بھجوانے کے درپے ہے جبکہ مقدمہ بے بنیاد ہے۔