رحیم یارخان، تونسہ شریف اور شہر سلطان میں پولیس کا فلیگ مارچ
رحیم یارخان،تونسہ شریف،شہر سلطان(کرائم رپورٹر،نامہ نگار ،خبر نگار) امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے پولیس اور رینجز کے دستوں کا مشترکہ فلیگ مارچ کیا گیا ۔ فلیگ مارچ شہر کی مختلف شاہرائوں سے ہوتا ہوا پولیس لائن پر اختتام پذیر ہوا جبکہ اے ایس پی میر روحل خان سرکل تونسہ شریف کی سربراہی میں امن و امان کے حوالے سے تونسہ شریف میں فلیگ مارچ کیا گیاعلاوہ ازیں ایس ایچ او تھانہ شہرسلطان ملک محمدایوب چھجڑا نے پولیس نفری کے ہمراہ پورے شہر کا فلیگ مارچ کیا اور شہرسلطان کی تمام مساجد امام بارگاہوں عبادت گاہوں کی چیکنگ کی اور شہرکے داخلی وخارجی راستوں کا بھی معائنہ کیابعد میں ایس ایچ او تھانہ شہرسلطان ملک محمدایوب چھجڑا نے پولیس کے ہمراہ سستا رمضان بازار اور احساس کفالت مرکز میں گئے اور وہاں پر سکیورٹی کا بھی جائزہ لیا ۔