رمضان بازاروں میں عوام کو بھرپور ریلیف ملے گا: جاویدارشاد
رحیم یارخان(نمائندہ خصوصی) پنجاب حکومت نے سستے رمضان بازاروں میں بہترین انتظامات کئے ہیں،عوام کو بھرپورریلیف ملے گا، پی ٹی آئی کی حکومت عوام کوریلیف کے لئے ہنگامی بنیادوں پر ٹھوس اقداما ت یقینی بنا رہی ہے، ان خیالات کااظہارسابق سینئروائس پریذیڈنٹ چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری چوہدری جاوید ارشاد، چوہدری حسنین ظفروڑائچ،ضلعی چیئرمین ٹیوٹا چوہدری محمداشرف ،ضلعی وائس چئیرمین پنجاب بیت المال چوہدری نعمان صغیر،چیئرمین مارکیٹ کمیٹی چوہدری ظہوراحمدگوجر،،سٹی کارپوریشن کے جنرل سیکرٹری شمیل مرزا،وائس چیئرمین مارکیٹ کمیٹی وپی ٹی آئی کے رہنماء چوہدری ساجدمنیراورپی ٹی آئی کے رہنماء ریاض جٹ نے ’’نوائے وقت‘‘ سروے میں اظہارخیال کرتے ہوئے کیا۔چوہدری جاویدارشاداورچوہدری حسنین ظفر وڑائچ صغیراورچوہدری ظہوراحمدگوجرمحمداشرف اور چوہدری ساجدمنیر،شمیل مرزااور ریاض جٹ نے کہاکہ حکومت کی کوشش ہے کہ رمضان المبارک میں تمام اشیاء عوام کوسستے داموں میسر ہوں۔