روزے میں غصہ کم اور صبر زیادہ کریں:حرا مانی
ملتان (سپورٹس ڈیسک ) اداکارہ حرا مانی نے ماہِ صیام میں روزہ رکھ کر غصہ کم کرنے اور صبر کرنے کا مشورہ دیا ہے رمضان المبارک کے موقع پر حرا مانی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرسفید دوپٹہ اوڑھے اپنی خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ بس غصہ کم کرنا ہے اور صبر کرنا ہے کیونکہ روزہ صرف آپ کا نہیں سامنے والے کا بھی ہے۔