رمضان رحمتوں کا مہینہ ہے سٹیج اداکارظفری خان
ملتان (سپورٹس ڈیسک)ماہ رمضان رحمتوں کا مہینہ ہے ہم ساری عمر کام کرتے ہیں مگر اللہ پاک کی طرف سے خاص دنوں اور مہینوں کا خیال رکھنا چاہیے ۔ان خیالات کا اظہار سٹیج کے معروف اداکارظفری خان نے ملاقات میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان میں دنیا اللہ پاک کی خاص رحمتیں برستی ہیں اور آخرت میں جہنم کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں اور جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں،اور ہمیں بھی ماہ رمضان میں سب کام چھوڑ کر اللہ پاک کو راضی کرکے جنت کما لینی چاہیے ۔