ق لیگ کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتا ہوں :افتخار احمد بٹر
نارنگ منڈی (نامہ نگار) مسلم لیگ ق کے صوبائی رہنما اور حلقہ پی پی 135 میں امیدوار ایم پی اے چوہدری افتخار احمد بٹر نے افطار ڈنر کے دوران میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے کہا کہ انہوں نے ایک دہائی سے زائد عرصہ تک مسلم لیگ ن کی دل و جان سے خدمت کی لیکن مجھے کوئی پذیرائی نہ مل سکی اور مسلسل نظر انداز کیاگیا جبکہ قیادت کی بے رخی کے باعث مجھے اپنے سیاسی مستقبل کا اہم ترین فیصلہ کرنا پڑا آج میں مطمئن ہوں کہ میں نے ق لیگ جائن کر کے اچھا اور بروقت فیصلہ کیا ہے اور ق لیگ کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ وہ اپنے بزرگ رہنما رانا تنویر حسین سے پہلے بھی والہانہ محبت کرتے تھے اور اب بھی میرے لئے صد قابل احترام ہیں اور دل و جان سے انکی قدر کرتا ہوں۔