جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں ارکان نے ناموس رسالت ؐکے مسئلے پر کھل کر بحث کی۔ ایوان میں اس وقت جذباتی ماحول پیدا ہوگیا جب مسلم لیگ (ن) کے رکن سید عمران شاہ نے ’’تاجدار ختم نبوت، زندہ باد‘‘ کے نعرے لگوائے۔ ارکان قومی اسمبلی نے جذباتی انداز نعروں کا جواب دیا۔ عمران شاہ تقریر کے اختتام پر ارکان سے کہا کہ تمام ارکان میرا ساتھ دیں اس کے ساتھ ہی انہوں نے ’’تاجدار ختم نبوت، اسلام اورپاکستان زندہ باد کے نعرے لگوائے۔ پورا ایوان ناموس رسالت کے حوالے سے متحد نظرآیا ،ایوان کا ماحول پرامن نظر آیا ،جو حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ایوان کی کارروائی کو پرامن رکھنے کے حوالے سے ’’خاموش مفاہمت‘‘ کا عکاس تھا۔ اپوزیشن کی طرف سے بظاہرکارروائی میں رکاوٹ ڈالی گئی نہ کسی نے کورم کی نشاندہی کی۔ کارروائی کے دوران پیپلزپارٹی کے رکن آغا رفیع اللہ اور قبائلی رکن محسن داوڑ بولنے کی جازت نہ ملنے پر ایوان سے واک آئوٹ کر گئے ،مسلم لیگ(ن) کے رکن ریاض حسین پیرزادہ نے پارلیمنٹ کا وقار بحال کر نے کے حوالے سے حکومت کا ساتھ دینے کا علان کیا انہوں نے سپیکر سے شکوہ کیا کہ وہ اجلاس کو جلد بازی میں چلاتے ہیں ریاض پیرزادہ نے کہاکہ ’’جناب سپیکر ! آپ ایسے اجلاس چلاتے ہیں جیسے کل قیامت آنی ہو اور آج ہی اجلاس کو ختم کرنا ہے‘‘ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کو فعال بنائیں اگر ہماری قیادت اس معاملے میں نہیں بولے گی تو میں آپ کا ساتھ دینا چاہتا ہوں۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024