نوجوانوں کے امور کے بارے میں معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ کورونا وائرس ٹائیگر فورس میں اب تک دس لاکھ نوجوانوں نے اپنا اندراج کرایا ہے ۔
انہوں نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ان میں سے پنجاب سے چھ لاکھ چھبیس ہزار ، سندھ سے ایک لاکھ چھیالیس ہزاراورخیبرپختونخوا سے ایک لاکھ چھتیس ہزار نوجوان شامل ہیں۔معاون خصوصی نے کہاکہ کورونا ریلیف ٹائیگر فورس اساتذہ، طبی کارکنوں ،انجینئروں، وکلا، ڈاکٹروں اور معاشرے کے دوسرے طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد پرمشتمل ہیں۔عثمان ڈار نے کہاکہ طبی کارکنوں کو ان کی ذمہ داریاں آئندہ ہفتے وزارت صحت کے ساتھ بات چیت کے بعد سونپی جائیںگی ۔معاون خصوصی نے کہاکہ ٹائیگر فورس احساس نقد ہنگامی امداد پروگرام میں رجسٹرڈ مستحق خاندانوں کی بھی مدد کرے گی ۔