کورونا وائرس کے باعث ٹھپ کاروبار اور اشیا کی قلت نے جانوروں کو فاقوں سے بچانے کے لیے جرمنی کے ایک چڑیا گھر کی انتظامیہ نے خود چڑیا گھر کے کئی جانوروں کو ذبح کرکے دوسروں کی خوراک کا بندوبدست کرنے کا سوچنے پر مجبور کردیا۔شمالی جرمنی کے نیو منسٹر چڑیا گھر نے ہنگامی پلان ترتیب دے دیا ہے جس کے تحت لاک ڈاؤن جاری رہنے اور وسائل کی قلت کی صورتحال سنگین ہونے پر چڑیا گھر کے کئی باسیوں کو اپنے ساتھیوں کی بھوک مٹانے کے لیے قربان کردیا جائے گا۔انتظامیہ کی جانب سے تیار کی گئی فہرست میں 12 فٹ اونچا برفانی بھالو آخری نمبر پر ہے۔چڑیا گھر میں سو سے زائد اقسام کے سات سو سے زائد جانور مہمانوں کی راہ تک رہے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی پلان بدترین صورتحال میں نافذ کیا جائے گا جب ان کے پاس جانوروں کو کھلانے کے پیسے نہ رہیں یا کھانے پینے کی اشیا کی سپلائی سرے سے ہی بند ہوجائے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024