کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔ مارکیٹ میں 1 ہزار 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس 32 ہزار 500 کی نفسیاتی حد عبور کرگیا۔بلندی کی حد عبور کرنے کے باعث کاروبار کو معطّل کرنا پڑا۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری ہفتے کے آخری روز 31 ہزار 329 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کا آغاز ہوا جس کے بعد مجموعی طور پر 1 ہزار 544اعشاریہ 86 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
کے ایس ای 100 انڈیکس 1544.86 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 32 ہزار 500 کی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے 32 ہزار 874.32 پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تحریکِ انصاف کے رکنِ سندھ اسمبلی بلال احمد غفار نے کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بلندی کی حد عبور ہونے کے باعث کاروبار معطل کرنا پڑا۔
رکنِ سندھ اسمبلی بلال غفار نے کہا کہ اس موقعے پر میں نام نہاد معاشی ماہرین کی آراء کا منتظر ہوں جو تحریکِ انصاف کی حکومت پر تنقید میں دیر نہیں لگاتے۔