لاہور: پنجاب میں بھی کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں میں دن بدن اضافہ ہونے لگا ہے،محکمہ صحت کے مطابق چوالیس نئے کیسز رپورٹ ہونے سے مریضوں کی مجموعی تعداد تین ہزار دو سو چھہتر تک پہنچ گئی ہے۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے میں ہرگزرتے دن کے ساتھ نئے مریض رپورٹ ہونے کا سلسلہ جاری ہے، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید چوالیس نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد تین ہزاردو سو چھہتر پہنچ گئی ہے۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق زائرین کے قرنطینہ مراکز میں ڈی جی خان دو سواکیس،ملتان چار سو ستاون ، فیصل آباد میں تیئس زائرین وائرس کا شکار ہیں۔
تبلیغی ارکان کے قرنطینہ مراکز میں رائیونڈ پانچ سو ستتر،شیخوپورہ بارہ،منڈی بہاوالدین سترہ ،سرگودھا چونسٹھ،میانوالی سات،وہاڑی سینتیس،راولپنڈی سولہ ،جہلم اکتالیس ،ننکانہ دو،گجرات چودہ،گوجرانوالہ دس،رحیم یارخان پنتالیس،بھکر اکسٹھ،خوشاب دو،راجن پور نو،حافظ آباد پینتیس،سیالکوٹ انیس،لیہ اکتیس،مظفرگڑھ اکسٹھ ،نارووال انیس،بہاولنگر تیرہ،فیصل آباد میں چھ،ملتان ایک سو آٹھارہ اور ساہیوال میں سات جبکہ بہاولپور میں تیس تبلیغی ارکان میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔