برازیل میں کورونا وائرس سے مزید 188 افراد ہلاک، مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 1924 ہوگئی

برازیل میں کورونا وائرس سے مزید 188 افراد ہلاک ہوگئے جس سے ملک میں اس مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 1924 ہوگئی ہے۔ جمعہ کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق برازیل میں کورونا وائرس کے 2105 نئے کیسز آنے سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 30،425 ہوگئی ہے۔ برازیل کی وزارت صحت کے مطابق ملک میں اب تک کورونا سے 1924 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ وزارت صحت کے حکام نے بتایا کہ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ساو¿ پالو میں متاثرین کی تعداد 11568 ہے، صوبہ ریوڈی جینیرو میں 3944، سیرا میں2386، ایمیزون میں171،9 اور پرنامبوکو میں 6831 کیسز سامنے آئے ہیں۔ نئے اعداد و شمار جاری ہونے کے کچھ دیر بعد وزیر صحت لویز ہینرک مینڈیٹا نے اعلان کیا کہ صدر جیر بولسونارو نے لاک ڈاون ہٹانے کے اقدامات اور معیشت کو دوبارہ پٹری پر لانے کے اختلافات کی وجہ سے انہیں عہدے سے ہٹادیاہے۔