اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 2 فیصد کمی کردی

اسٹیٹ بینک نے کورونا وائرس سے معیشت کے صورتحال کے پیش نظر شرح سود میں 2 فیصد کمی کردی۔ اس کمی کے ساتھ شرح سود 9 فیصد ہوگئی ہے۔ماہر معاشیات کی جانب سے حکومت کی جانب سے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل نجی ٹی وی سے س گفتگو کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا تھا کہ ہم آگے کی مہنگائی کو دیکھتے ہوئے فیصلے کرتے ہیں۔انہوں نے عندیہ دیا تھا کہ اگر ضرورت پڑی تو شرح سود میں مزید کمی کی جاسکتی ہے۔دوسری جانب اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں 30 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق 10 اپریل تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 17 ارب 29 کروڑ ڈالر ہوگیا ہے۔ مرکزی بینک کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر 25 کروڑ ڈالر اضافے سے 10 ارب 97 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 کروڑ 52 لاکھ ڈالر اضافے سے 6 ارب 32 کروڑ ڈالر ہوگئے۔