شہر قائد پولیس نے سائٹ ایریا میں نوجوان عمیر کو قتل کرنے والے ملزم کو دھرلیا ،مقتول نے ملزم اویس کو دو لاکھ روپے ادھار دئیے تھے۔ایس ایس پی ویسٹ فدا حسین کے مطابق گرفتار ملزم اویس نے عمیر نامی شخص کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا،ملزم اویس کے قبضے سے فائرنگ میں استعمال کی جانے والی پستول برآمد کرلی گئی ۔ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق مقتول عمیر نے ملزم اویس کو 2 لاکھ روپے ادھار دیئے تھے،ملزم نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں بتایا کہ عمیر کی رقم نہیں دے سکتا تھا اس لیے اس سے جان چھڑانے کے لیے فائرنگ کرکے اسے قتل کیا۔ملزم کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ،فائرنگ کے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آئی تھی۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024