Waqt News
Saturday | July 02, 2022
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • لاہورہائی کورٹ نے 5 مخصوص نشستوں سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کر دیا
  • سی پیک: 720 میگاواٹ کے کروٹ پن بجلی منصوبے نے کام شروع کر دیا. شہباز شریف
  • ایل پی جی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے کا اعلان
  • سپریم کورٹ: مجموعی طور پر پی ٹی آئی کے مؤقف کی جیت ہوئی ہے، فواد چوہدری
  • انتخابات کے نتائج تسلیم کریں گے، نمبرز نہ ہوتے تو گھر چلا جاتا۔ حمزہ شہباز

مجاہد ختم نبوت حضرت مولانا محمد علی جالندھریؒ

Apr 17, 2020 11:34 PM, April 16, 2020
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp

تحریر مولاناتاج محمود

حضرت مولانا محمد علی جالندھری ضلع جالندھر تحصیل نکورد کے گائوں رائے پورا رائیاں میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم حضرت شیخ الہندحضرت مولانا محمود حسن دیو بندیؒ کے تلمیذ ارشد حضرت مولانا مفتی فقیر اﷲ صاحبؒ سے حاصل کی۔ جالندھر میں حضرت مولاناخیرمحمد جالندھریؒ کے ہاں آپ نے مزید تعلیم حاصل کی۔ دارالعلوم دیو بند میں دورہ حدیث شریف حضرت مولانا سید محمد انور شاہ کشمیریؒ سے آپ نے پڑھا۔ تکمیل کے بعد اپنے استاذ گرامی قدر حضرت مولانا خیر محمد جالندھریؒ کے ساتھ مدرسہ فیض محمدی جالندھر میں استاذ مقرر ہوئے۔ کئی سال تک تدریس کی۔ اس دوران میں آپ کی تقریروں کے چرچے ہونے لگے۔ مدرسہ فیض محمدی کے سالانہ جلسہ پر حضرت امیر شریعت سیدعطاء اﷲ شاہ بخاریؒ، حضرت مولانا حبیب الرحمان لدھیانویؒ اور دوسرے احرار راہنما تشریف لائے تو حضرت جالندھریؒ کو مجلس احرار اسلام میں لے گئے۔ آپ نے محنت اور جذبہ دینی کے تحت مجلس احرار اسلام کے پلیٹ فارم سے انگریز کو دیس نکالا دینے کے لئے گرانقدر خدمات سر انجام دیں۔ قیدو بند کی صعوبتیں برداشت کیں۔ حضرت امیر شریعتؒ، مولانا حبیب الرحمان لدھیانویؒ، ماسٹر تاج الدینؒ، شیخ حسام الدینؒ اور دیگر احرار راہنمائوں کی رفاقت نے آپ کی صلاحیتوں کو جلا بخشی۔ آپ آل انڈیا مجلس احرار اسلام کی مرکزی ورکنگ کمیٹی کے رکن منتخب ہوئے اور یوں مجلس احرار کے صف اوّل کے رہنمائوں میں آپ کا شمار ہونے لگا۔ مجلس احرار اسلام پنجاب کے آپ صدر منتخب ہوئے۔ قیام پاکستان سے قبل آپ نے ملتان کی مسجد سراجاں حسین آگاہی کی خطابت سنبھالی۔ یہاں مدرسہ محمدیہ قائم کیا۔ پاکستان بننے کے بعد مفتی فقیر اﷲؒ اور حضرت مولانا خیر محمد جالندھریؒ کے خاندان کے پاکستان میں آپ میزبان قرار پائے۔ جامعہ خیر المدارس ملتان کا قیام آپ کی مخلصانہ محنت کا شاہد عدل ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی آرمی چیف سے ون آن ون ملاقات

آپ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے سب سے پہلے جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔ جبکہ صدر مرکز یہ حضرت امیر شریعت سید عطاء اﷲ شاہ بخاریؒ تھے۔ حضرت امیر شریعتؒ کی قیادت باسعادت میں حضرت جالندھریؒ اور حضرت ہزارویؒ نے تحریک ختم نبوت 1953ء کی نیو اٹھائی۔ پوری دینی قیادت اور تمام مکاتب فکر کے زعماء کو‘ گویا آگ پانی کو قادیانیت کے خلاف ایک سٹیج پر جمع کر دیا۔ تحریک ختم نبوت1953ء میں حکومتی ظلم کی بھٹی میں پسی ہوئی قوم کو قادیانیت کے مقابلہ میں دوبارہ سہارا دیکر کھڑا کرنا حضرت مولانا قاضی احسان احمد شجاعبادیؒ اور حضرت مولانا محمد علی جالندھریؒ کا وہ کارنامہ ہے جس پر وہ امت کی طرف سے شکریہ کے مستحق ہیں۔ مجلس تحفظ ختم نبوت کے تمام تر کام کو ایک منظم شکل میں پرونا حضرت جالندھریؒ کا سنہری کارنامہ ہے۔ حضرت تھانویؒ، حضرت مولانا خیر محمد جالندھریؒ، حضرت امیر شریعتؒ، حضرت مولانا سید محمد انور شاہ کشمیریؒ، حضرت مفتی فقیر اﷲؒ کی صحبتوں نے آپ کی شخصیت کو تابدار موتی کی طرح نکھار دیا تھا۔ آپ کی بیعت قطب الار شاد شاہ عبدالقادر رائے پوریؒ سے تھی۔ آپ نے حضرت ہالیجویؒ اور حضرت مولانا محمد عبداﷲ بہلویؒ اور خانقاہ دین پور سے بھی اصلاحی تعلق رکھا۔جمعیۃ علمائے اسلام کے قیام میں آپ کی مخلصانہ کوششوں کا بہت بڑا دخل ہے۔

لاہور سمیت ملک کے کئی شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار 

حضرت مولانا محمد علی جالندھریؒ، مولانا قاضی احسان احمد شجاع آبادیؒ کے بعد تیسرے امیرمنتخب ہوئے اور اس سے قبل آپ حضرت امیرشریعتسید عطاء اﷲ شاہ بخاریؒ اور حضرت قاضی صاحبؒ کے ساتھ بطور ناظم اعلیٰ کام کرتے رہے۔ درحقیقت حضرت مولانا محمد علی جالندھریؒ جماعت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے تھے۔ مولانا محمد علی جالندھریؒ ارائیں برادری سے تعلق رکھتے تھے۔ اپنا اچھا خاصا زمیندارہ تھا۔ نکودر ضلع جالندھر کے ایک گاؤں یکوکے رہنے والے تھے۔ حضرت مولانا سید محمد انور شاہ کشمیریؒ کے خاص شاگردوں میں شامل اور مدرسہ دارالعلوم دیوبند کے فارغ التحصیل عالم تھے۔ مولانا جید عالم، منطقی اور زبردست مناظر تھے۔ وہ شکل وصورت، رہن سہن اور وضع قطع میں ٹھیٹھ پنجابی اور دیہاتی معلوم ہوتے تھے۔ ان جتنی مدلل تقریر احرار کے سارے گروہ میں کوئی مقرر نہیں کر سکتا تھا۔ وہ تقریر کرنے کے لئے کھڑے ہوتے، چند جملے اردو زبان میں بولتے تو مجمع سے آوازیں آنا شروع ہوجاتیں کہ مولانا تقریر پنجابی زبان میں کریں اور مولانا جالندھریؒ ٹھیٹھ پنجابی زبان میں تقریر کرنا شروع کر دیتے۔ پنجابی کے محاورے بولتے۔ دیہات کی روزمرہ زبان استعمال کرتے۔ لوگ عش عش کر کے رہ جاتے۔ وہ کھیتوں کی روشوں، ہل چلانے والے کسانوں، ان کی ہل، پنجابی روٹی بھتہ لانے والی کسان کی بیوی، کھیتوں کے سبزے اور فصلوں کی لہلہاہٹ سے اپنا مضمون پیداکرتے۔ دیہاتی زندگی کے سادہ اور فطری مناظر سے اپنی روانی کا ساتھ بناتے سنوارتے چلے جاتے۔

وزیراعظم قومی پالیسیوں میں عوامی شمولیت کیلئے انوویشن ہب کا افتتاح آج کریں گے

احرار کے زمانے میں انہیں پرولتاری مقرر سمجھا جاتا تھا۔ کسانوں، مزدوروں، غریبوں اور پسماندہ طبقوں کی زندگی کے مسائل کے متعلق بولتے۔ سرمایہ دارانہ اور جاگیردارانہ نظام پر سخت تنقید کرتے تو ان کی تقریر دوردور تک پہنچتی۔ اس زمانہ میں معلوم ہوا تھا کہ روسی سفارتخانے میں مولانا جالندھریؒ کی تقریروں کے متعلق خاپص طور پر دلچسپی لی جاتی ہے۔ مولانا جالندھریؒ بعض باتیں عجیب وغریب کہا کرتے تھے۔ مثلاً وہ فرمایا کرتے کہ جس طرح جسم میں جوئیں باہر سے نہیں آتی۔ بلکہ انسان کی اپنی میل کچیل سے پیدا ہوتی ہیں۔ اس طرح کمیونزم بھی باہر سے نہیں آیا کرتا۔ بلکہ ملکوں اور قوموں کے اندر ہی غربت، معاشی ناہمواری، ظلم اور جہالت کی بدولت پیدا ہو جاتا ہے۔ مولانا جالندھریؒ نے برصغیر کے چپے چپے پر بے شمار تقریریں کیں۔ آخری عمر میں ان کی تقریریں اصلاحی اور تبلیغی ہوا کرتی تھیں۔ انہوں نے اپنی زندگی میں بڑی بڑی معرکۃ الآراء تقریریں کی ہوں گی۔ لیکن ان کی ایک تقریر فروری 1953ء میں نسبت روڈ لاہور پرہوئی تھی جس ایک تقریر نے لاہور میں آگ لگادی تھی اور دوسرے دن لاہور سراپا تحریک ختم نبوت بن چکا تھا۔ ایک مثالی اور یادگار تقریر تھی۔

بطور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے فیصلوں کو تحفظ دیا گیا ہے:عطاتارڑ کا اہم بیان

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • ’’سب چلتاہے‘‘ کے عادی ہم لوگ

    Jul 01, 2022
  • لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ جانے کا ...

    Jun 30, 2022 | 15:36
  • عثمان بزدار قائم مقام وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے پر بحال

    Jun 30, 2022 | 14:52
  • نیا کھٹکا 

    Jul 01, 2022
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • سی پیک: 720 میگاواٹ کے کروٹ پن بجلی منصوبے نے کام شروع کر دیا. ...

    Jul 01, 2022 | 22:19
  • ایل پی جی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے کا اعلان

    Jul 01, 2022 | 21:06
  • سپریم کورٹ: مجموعی طور پر پی ٹی آئی کے مؤقف کی جیت ہوئی ہے، ...

    Jul 01, 2022 | 19:52
  • انتخابات کے نتائج تسلیم کریں گے، نمبرز نہ ہوتے تو گھر چلا ...

    Jul 01, 2022 | 19:47
  • حمزہ شہباز وزیراعلیٰ رہیں گے، دوبارہ انتخاب 22 جولائی کو ...

    Jul 01, 2022 | 19:40
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • قومی اسمبلی سے وفاقی بجٹ کی منظوری

    Jul 01, 2022
  • نیا کھٹکا 

    Jul 01, 2022
  • پیارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کی پیاری ...

    Jul 01, 2022
  • ’’سب چلتاہے‘‘ کے عادی ہم لوگ

    Jul 01, 2022
  • عاطف رانا کا خواب!!!

    Jun 30, 2022
  • 1

      عوامی خدمت کے دعوے اور عالمی استحصالی نظام کا شکنجہ 

  • 2

    قیامِ پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی کا لوگو جاری

  • 3

    آرمی چیف سے چینی خارجہ امور کمیشن  کے ڈائریکٹر کی ملاقات

  • 4

    خود انحصاری کیلئے جامع قومی پالیسی مرتب کرنے کی ضرورت

  • 5

    پاکستان میں اقلیتوں کو  تمام شہری حقوق حاصل ہیں 

  • 1

    جمعۃ المبارک یکم ذی الحج   ،   1443ھ،یکم جولائی 2022 ء

  • 2

    جمعرات ،   1443ھ،30 جون 2022 ء

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • 18مقبوضہ ریاست  جموں و کشمیر کی ابتر صورتحال 

    Jul 01, 2022
  • مائیں کہاں جائیں

    Jul 01, 2022
  • بس نیت کر لیں

    Jul 01, 2022
  • ملفوظاتِ مرشد ِؒ خواجہ غریب نوازؒمیں باب العلمؓ

    Jul 01, 2022
  • اب ملک‘ سسٹم اور عوام پر رحم کھایئے

    Jul 01, 2022
  • ملازمت پیشہ خواتین کو درپیش چیلنجز…

    Jul 01, 2022
  • حقیقت شناسی

    Jul 01, 2022
  • انور عزیز چانڈیو سندھ کا سفیر 

    Jul 01, 2022
  • چوں چوں ، چاں چاں 

    Jul 01, 2022
  • غربت، فکری مغالطے اور سبز باغ  

    Jul 01, 2022
  • 1

    نئی نسل کو بھکاری مت بنائیں

  • 2

    عمران خان صاحب سے مخلصانہ اپیل

  • 3

    یونیورسٹی کے دوست۔۔۔۔

  • 4

    بے نیاز حکمران 

  • 5

     تھانہ گوجرخان کے مشہور مقدمہ  قتل کا فیصلہ، ملزمان بری

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

     حکمت 

  • 2

    جواہراتِ حدیث

  • 1

    فرمان قائد

  • 2

    اتحاد ایمان نظم و ضبط

  • 3

    فرمان قائد

  • 4

    فرمان قائد

  • 5

    اتحاد ایمان نظم و ضبط

  • 1

    فرمودہ اقبال

  • 2

    بال جبریل

  • 3

    نیازمانہ نئے صبح و شام پیداکر

  • 4

    فرمودہ اقبال  

  • 5

    بال جبریل

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2022 | Nawaiwaqt Group