افغان حکومت نے قطر میں طالبان کے ساتھ مذاکرات کےلئے250 ارکان پر مشتمل وفد تشکیل دیا ہے جس میں تقریبا پچاس خواتین بھی شامل ہے۔
وفد میں سیاسی جماعتوں کے نمائندے،سرکاری حکام، حزب اختلاف کے رہنما،سابق جنگجو، خواتین کے حقوق کے کارکن، جنگ سے متاثرہ خاندان، اسلامی رہنما، نوجوان اور میڈیا گروپوں سمیت قبائلی عمائدین اورافغانستان کی اعلیٰ امن کونسل کے ارکان بھی شامل ہیں۔ توقع ہے کہ افغانوں کے درمیان مذاکرات کے موضوع پر یہ بات چیت ہفتہ کےروز شروع ہوگی جو دو دن جاری رہے گی۔