وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے سبکدوش ہونے والی سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے الوداعی ملاقات کی، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تہمینہ جنجوعہ کی بے مثال خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہ تہمینہ جنجوعہ بالخصوص پاکستانی خواتین کےلئے ایک مثال ہیں،تہمینہ جنجوعہ بااصول اور باصلاحیت سیکرٹری خارجہ رہیں، پاکستان اور دفترخارجہ کےلئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔بدھ کو وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے سبکدوش ہونے والی سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے الوداعی ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے تہمینہ جنجوعہ کی بے مثال خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ تہمینہ جنجوعہ بالخصوص پاکستانی خواتین کےلئے ایک مثال ہیں،تہمینہ جنجوعہ بااصول اور باصلاحیت سیکرٹری خارجہ رہیں، پاکستان اور دفترخارجہ کےلئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، تہمینہ جنجوعہ نے پذیرائی پر وزیرخارجہ کا شکریہ ادا کیا۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024