بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق 14 افراد کی نماز کراچی میں ادا کردی گئی۔ مرنے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا جن کی میتیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے کراچی پہنچائی گئی تواہل خانہ کا صبر جواب دے گیا۔ چودہ افراد کی نماز جنازہ محمدی گوٹھ سائٹ سپرہائی وے کے گراونڈ میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں پی پی رہنما سعید غنی اور پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں 8مرد، 4عورتیں اور 2بچے شامل ہیں جن کی تدفین مقامی قبرستان میں کی گئی۔
قصّہ جونیجو کی وزارتِ عظمیٰ کا
Mar 26, 2024