لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری.. طوفانی بارش سے سڑکیں، گلیاں اور نشیبی علاقے تالاب کا منظر پیش کرنے لگے۔ کئی شہروں میں گندم کی فصل تباہ ہوگئی ،پروازیں متاثر ہوئیں ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے،لاہور میں بارش کے باعث 150 سے زائد فیڈر ٹرپ کرگئے۔ متعدد فیڈرز ٹرپ کرنے سے بیشتر علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔سب سے زیادہ بارش اپر مال میں 26 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ جیل روڈ پر بارش 12.4 ملی میٹر، ایئرپورٹ پر 14 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ گلبرگ میں 23، لکشمی 13.5، مغلپورہ میں 18.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38