زونگ اور فینکا بنک کاڈیجیٹل معاشی طرزحیات کی ترویج کے ہدف حصول کیلئے اشتراک
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت)زونگ فور جی اورفینکا مائیکرو فنانس بنک پاکستان بھر کے کارپوریٹ اداروں میں ڈیجیٹل نظام کا آغا ز کر رہے ہیں پاکستان کے نمبر ون ڈیٹا نیٹ ورک زونگ فور جی اورفینکا مائیکرو فنانس بنک نے پاکستان میں ڈیجیٹل معاشی طرزحیات کی ترویج کا ہدف حاصل کرنے کے لئے اشتراک کر لیا ہے ۔پاکستان کی بہترین فور جی سروسز کی بنیاد پر رکھے گئے اس تذویراتی اشتراک کی بدولت فینکاکے صارفین ہر قسم کی بینکنگ محض اپنے موبائل پرسم سم نامی ایپ کے ذریعے سر انجام دے سکیں گے ۔فینکاکے ملک بھر میں تیزی سے پھیلتے ہوئے معاشی نیٹ ورک جو 120 شہروں میں 130 شاخوں پر مشتمل ہے کی بدولت اس اشتراک سے موجودہ اور مستقبل کے صارفین تک رسائی نہایت آسان ہو سکے گی ۔اس اشتراک پر بات کرتے ہوئے ZONG 4G کے چیئرمین اور سی ای اوMr.Wang Hua نے کہا " ہمارے اشتراک سے ملک بھر میںZong 4G کے صارفین کو ایک فائدہ مند موقع فراہم ہو گا ،فنکامائیکرو فنانس بنک کے سی ای او مدثر عاقل نے کہا " فینکاصارفین کو ڈیجیٹل معاشی سہولیات فراہم کرتے ہوئے زیا دہ سے زیادہ با اختیار بنانے کے لئے پر عزم ہے ۔