اسلامک یونیورسٹی سکول لکی مروت خلائی سٹیشن کی تصاویر حاصل کر نے والا پہلا سکول بن گیا
اسلام آباد(نا مہ نگار)نٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی سکول لکی مروت وی ایچ ایف کے زریعے بین الاقوامی خلائی سٹیشن کی تصاویر حاصل کر نے والا واحد سکول بن گیا۔تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی سکول لکی مروت، پاکستان کا واحد اور پہلا سکول بن گیا ہے جس کے طلباء نے ویری ہائی فریکوئنسی ریسور(وی ایچ ایف) کے زریعے بین الاقوامی خلائی سٹیشن سے سلو سکین ٹی وی موڈ (ایس ایس ٹی وی)تصاویر حاصل کر لی ہیں،انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی سکول لکی مروت کے ڈائریکٹر اسداللہ مروت نے بتایا کہ ان ے سکول کے پانچویں اور چھٹی جماعت کے بچوں نے اس سائنس پراجیکٹ کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا،حاصل شدہ تصاویر کو کمیٹی میں بھیجا گیا جس پر سکول کو تعریفی سرٹیفیکیٹ سے نواز ا گیا ہے،انہوں نے اس پراجیکٹ میں حصہ لینے والے اساتذہ اور طلباکی کوششوں کو سراہا۔خلائی اسٹیشن سے حاصل شدہ تصاویر زمین سے 600کلومیٹر فاصلے کی ہیں۔