گرانہ ایکسپو پراپرٹی فیسٹیول میں رئیل اسٹیٹ معاشی ترقی کا ضامن قرار
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)دو روزہ گرانہ ایکسپو پراپرٹی فیسٹیول اسلام آباد کا انعقاد پاک چائینہ فرینڈشپ سنٹر میں کیا گیا۔ ایکسپو میں وژن 2030 کی لانچنگ کی تقریب بھی منعقد کی گئی جس میں مہمان خصوصی وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے شرکت کی اور گرانہ ایکسپو کا افتتاح کیا۔ ایکسپو میں سرکاری اور نجی اداروں سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ ساتھ رئیل اسٹیٹ انڈسٹری سے جڑے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ گرانہ گروپ آف کمپنیز کے صدر جنرل (ر) سعد خٹک اور چئیرمین گرانہ گروپ آف کمپنیز شفیق اکبر نے مہمانوں کا استقبال کیا اور ایکسپو کے بارے میں معلومات دیں۔ ایٹین کی جانب سے اس ایونٹ میں ٹائیٹینیم سپانسر کی حیثیت سے شرکت کی گئی۔ وژن 2030 کی تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے گرانہ ڈاٹ کام کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ رئیل اسٹیٹ انڈسٹری ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے ۔