اساتذہ کو ماہانہ12 ہزار روپے سے کم تنخواہ دینے والے نجی سکول مالکان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) محکمہ تعلیم پنجاب نے نجی سکولوں میں اساتذہ کو ماہانہ12 ہزار روپے سے کم تنخواہ دینے والے سکول مالکان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اس سلسلے میں چیف ایگزیکٹو ایجوکیشن اتھارٹی اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کو 12 ہزار روپے کم از کم تنخواہ نہ دینے والے نجی سکولوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کی بھی ہدایات جاری کردی ہیں ۔