کنیڈین خاتون کو ہراساں کرنے کا مقدمہ درج
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ سہالہ کے علاقے میں کنیڈین خاتون عاصمہ گلوٹاکو ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا کینیڈین خاتون عاصمہ نے پولیس کو درخواست دی کی مجھے کار میں سوار دوملزمان نے روکا اور ہراساں کیا اس دوران میں نے ٹیکسی ہائر کی تو ملزمان نے ٹکسی ڈرائیور کو ڈرایا دھمکایا اور مجھے پکڑ کر کار میں بیٹھنے کا کہا لیکن میں ان سے جان بچاکے ٹیکسی میں بیٹھ گئی اس دوران بھی وہ میرا پیچھا کرتے رہے راستے میں میں نے ٹیکسی روکی اور ایک سٹور میں چلی گئی تاکہ یہ لوگ چلے جائیں کافی دیر سٹور میں رکی اس دوران وہ فرار ہو گئے کینیڈین خاتون نے وزارت داخلہ کے پورٹل پر بھی شکایت درج کرادی اس ضمن میں ایس پی رورل زون عمر خان نے بتایا کہ کینیڈین خاتون روڈ پر جا رہی تھی جسے کار میں سوار ملزمان نے ہراساں کیا کار کا نمبر لاہور کا تھا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی شناخت اور تلاش کیلئے کوششیں جاری ہیں ملزمان جلد گرفتار کرلئے جائیں گے ۔