ایپکا ضلع راولپنڈی نے آج سے چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کیلئے قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان کردیا
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹرسے) ایپکا ضلع راولپنڈی نے17 اپریل بروز بدھ سے چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کیلئے قلم چھوڑ ہڑتال اور احتجاج کا اعلان کردیا ایپکا محکمہ تعلیم راولپنڈی کے صدر راجہ آفتاب احمد نے ایپکا ارکان اور رہنمائوں کو17 اپریل کو مری روڈ پر مرکزی آفس پہنچنے کی ہدائت کی ۔