تین گھروں سے لاکھوں روپے اور قیمتی سامان چوری کر لیا گیا
راولپنڈی ۔اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سٹریٹ کرائم سمیت دیگر وارداتوں میں شہری لٹ گئے تھانہ ویسٹرج کو آفاق نے بتایا کہ میری اہلیہ کا دو موٹر سائیکل سوار گاڑی سے پرس چھین کر فرار ہوگئے پرس میں 35 ہزار روپے کی نقدی ، موبائل فون اور دیگر اشیاء موجود تھیں تھانہ سول لائن کو فہد نے بتایا کہ میری کرولا کار چوری ہوگئی تھانہ صدربیرونی کوذیشان نے بتایا کہ مجھ سے دو مسلح ڈاکو موٹرسائیکل چھین کر لے گئے تھانہ آرا ے بازار کو عادل شاہ نے بتایا کہ مدعی کے گھر سے دولاکھ روپے کی نقدی اور دیگر سامان چوری کرلئے گئے تھانہ رمنا کو مبشر الیاس نے بتایا کہ سیکٹر جی ٹین فور میں میرے گھر سے سوا لاکھ روپے کی نقدی چوری کرلی گئی تھانہ آئی نائن کو طاہر عباس نے بتایا کہ سیکٹر آئی ایٹ فور میں میرے گھر سے لیپ ٹاپ ، رائل گھڑی چوری ہوگئی ۔