ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں کالجوں یونیورسٹیوں کے طلبہ کے مابین تقریری مقابلہ‘سکول طلبہ کے مابین بیت بازی کا آج ہوگا
لاہور (نیوزرپورٹر) نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں جاری ’’تقریبات یوم اقبالؒ ‘‘ کے سلسلے میں کالجوں اور یونیورسٹیوںکے طلبا وطالبات کے مابین انعامی تقریری مقابلہ بعنوان ’’باطل سے دبنے والے اے آسمان نہیں ہیں، سو بار کر چکا ہے تُو امتحاں ہمارا‘‘ہوا۔ اس مقابلہ میں طلبا وطالبات کی کثیر تعداد نے حصہ لیا۔مقابلہ کے منصفین کے فرائض پروفیسر ڈاکٹرسعدیہ بشیر اور ڈاکٹر محمد جہانزیب رسول نے انجام دیے۔ مقابلہ کے نتائج کے مطابق عبدالباسط اور حبہ نصیر نے مشترکہ طور پر اول‘ فیض الرحمن اور اللہ رکھی نے مشترکہ طور پر دوم ‘ مریم کبیرنے سوم پوزیشن حاصل کی جبکہ اریبہ عارف کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔ ان تقریبات کا اہتمام تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔ نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں جاری ’’تقریبات یوم اقبالؒ ‘‘ کے سلسلے میں آج بدھ 17اپریل کو دس بجے صبح سکولوں کے طلبا وطالبات کے مابین کلام اقبالؒ پر مشتمل انعامی مقابلہ بیت بازی منعقد ہو رہا ہے۔