لارڈ میئر لاہور سے ضلعی حکومت کے نمائندوں کی ملاقات
لاہور(نیوزرپورٹر )لارڈ میئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید سے ٹاؤن ہال میں مختلف یونین کونسلوں کے جنرل کونسلروں نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران جنرل کونسلروں نے اپنی اپنی یونین کونسلز میں درپیش مسائل کے بارے میں میئر لاہور کو بتایا۔ کرنل (ر) مبشر جاوید نے کونسلروں کو جلد از جلد اْن کی یونین کونسلوں میں درپیش مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ ملاقات میں جنرل کونسلر یونین کونسل 137ادریس قادری،جنرل کونسلر وحید خان،جنرل کونسلر غلام یاسر،جنرل کونسلر زاہدہ ہاشمی، جنرل کونسلر سلیم بولا اورچوہدری علی اعجاز بھی موجودتھے۔