عمران حکومت میں پاکستان سعودی عرب تعلقات میں بہتری آئی:محمد رضوان
لاہور(نمائندہ خصوصی)صوبائی وزیر برائے تحفظ ماحولیات محمد رضوان نے امام کعبہ الشیخ ڈاکٹر عبداللہ بن عوادالجہنی کی پاکستان آمد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امام کعبہ کی میزبانی پاکستانیوں کے لئے سعادت سے کم نہیں ہے۔دو ماہ پہلے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان اور اب امام کعبہ کاپاکستان دورہ اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ پاک سعودی عرب تعلقات میں مزید بہتری آرہی ہے اور یہ سب وزیراعظم عمران خان اور ان کی حکومت کی کامیاب خارجہ پالیسی کا نتیجہ ہے۔ دونوںملکوں کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیںاور دونوں ممالک کے باہمی تعلقات وقت گزرنے کے ساتھ مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔صوبائی وز یر نے کہا کہ ملک پر برسوں تک حکومت کرنے والی دو سیاسی جماعتوں نے قومی معیشت اور اداروں کے ساتھ ایسا کھیلواڑ کیا کہ عوام ان گنت مسائل سے دوچار ہیں۔ سابق حکمرانوں نے نمائشی منصوبے لگائے جن سے عوام کو کوئی فائدہ نہ ہوابلکہ یہ منصوبے قومی معیشت پر بوجھ بنے ہوئے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ورثے میں ملی تباہ حال معیشت کی بحالی کے لئے سرتوڑ کوشش کررہی ہے