صوبہ بھرمیں 959ٹریفک حادثات،11افراد ہلاک ،1043زخمی
لاہور(نامہ نگار)صوبہ بھرمیں گذ شتہ 24گھنٹوں کے 959ٹریفک حادثات میں 11افراد ہلاک جبکہ 1043زخمی ہوئے ہیں۔ ان ٹریفک حادثات 433ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور 19مسافر 485ا ور 136 پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں698موٹر سائیکلز،140آٹو رکشے،89موٹر کاریں، 71وین 20 مسافر بسیں، 34 ٹرک اور104دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔