فیروزوالہ :چوری وڈکیتی کی وارداتیں ،شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم
فیروزوالہ (نامہ نگار)شاہدرہ کارہائشی محمداقبال اپنے ساتھی کے ہمراہ مشروبات سپلائی کر کے جارہا تھا کہ جب نین سکھ چوک کے قریب پہنچا تو ڈاکوئوں نے اسلحہ تان کر انہیں روک لیا اور دھمکی دے کر18لاکھ روپے کی رقم اور موبائل چھین لیے ،ڈاکوئوں نے چونگی سٹاپ کے قریب بینک سے رقم نکلوا کر آنے والے شہری سیف الرحمان کور وک کر لوٹ لیا، ڈاکو چار لاکھ روپے کی رقم چھین کر لے گئے ، دوساکوچوک کے قریب ڈاکوئوں نے موٹر سائیکل سوار کو روک کر لوٹ لیا، نقدی اور مو بائل فون چھین کر لے گئے، مرزا ورکاں میں چوروں نے بلال احمد کے گھر داخل ہو کر زیورات ، نقدی چوری کر کے لے گئے۔