شفیق آباد: معمولی جھگڑے پر 12سالہ بچے کو اسکے دوست نے قتل کر دیا
لاہور(نمائندہ خصوصی) شفیق آباد کے علاقے میں معمولی جھگڑے پر 12 سالہ بچے کو اسکے دوست نے قتل کر دیا۔ پولیس نے لاش کو مردہ خانے منتقل کرکے ملزم اور اسکے والد کو حراست میں لے لیا۔ بتایا گیا ہے کہ شفیق آباد کے علاقے میں 12سالہ حسن کی محلہ دار دوست نور محمد کیساتھ معمولی بات پر جھگڑا ہو گیا جس پر نور نے تیز دھار آلے سے 12سالہ حسن کو قتل کر دیا۔ اورموقع سے فرار ہو گیا۔ حسن کی ہلاکت سے گھر میں کہرام مچ گیا ۔ جائے وقوعہ پر لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی نے شواہد اکٹھے کرکے لا ش کو مردہ خانے منتقل کر دیا۔ پولیس نے ملزم نور اور اسکے والد ہاشم کو آلے قتل سمیت گرفتار کر لیا۔ حسن چند روز پہلے آٹھویں کلاس کا امتحان پاس کرکے نویں کلاس میں گیا تھا۔ حسن کی والدبیٹے کی ہلاکت پر غم سے بہوش ہو گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حراست میں لئے گئے ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔