2منشیات فروش گرفتار ،قبضے سے بڑی مقدارمیں چرس اورشراب کی بوتلیں برآمد
لاہور(نامہ نگار)فیصل ٹاؤن پولیس نے دومنشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بڑی مقدار میں چرس اور شراب کی بوتلیں برآمد کر لی ہیں۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن محمد علی وسیم کی ہدایت پر ایس ایچ او فیصل ٹاؤن انسپکٹر حماد اخترکی سربراہی میں پولیس ٹیم نے منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے سابق ریکارڈیافتہ منشیات فروش عرفان مسیح کوگرفتار کر کے تین کلوچرس برآمدکر لی جبکہ ایک اور کارروائی میں ملزم بابر مسیح کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 12 بوتلیں شراب برآمد کر لی ہیں۔