گندم خریداری مراکزپربار دانہ کے حصول کیلئے وصول ہونیوالی درخواستوں کی رپورٹ جاری
لاہور(نیوزرپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہور نے گندم خریداری مراکز پر بار دانہ کے حصول کیلئے وصول ہونے والی درخواستوں کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔8اپریل سے لیکر15اپریل تک کی رپورٹ جاری کی گئی ۔رکھ چھبیل گندم خریداری مرکز پر593درخواستیں وصول ہوئیں اوررائیونڈ گندم خریداری مرکز پر656درخواستیں وصول ہوئیںاورکاہنہ کاچھا گندم خریداری مرکز پر1476درخواستیں وصول ہوئیں۔برکی گندم خریداری مرکز پر656درخواستیں وصول ہوئیں۔ٹوٹل 3381درخواستیںوصول کی گئیں ہیں۔درخواست وصولی کا عمل17اپریل تک جاری رہے گا۔