سونے کی قیمت میں کمی
کراچی (کامرس ڈیسک)عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میںکمی کے باعث ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستا ہو گیا ۔آک پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کوعالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1ڈالرکی کمی سے گھٹ کر1285ڈالرہوگئی جس کے باعث کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت میں300روپے اور10گرام سونے کی قیمت میں257روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی اورفی تولہ سونے کی قیمت70850روپے سے گھٹ کر70550روپے اور دس گرام سونے کی قیمت60742روپے سے گھٹ کر60485 روپے ہوگئی ۔چاندی کی فی تولہ قیمت900.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت771.60روپے پرمستحکم رہی ۔