مودی جھوٹے‘ چھوڑو نمبر ون‘ بھارت میں نفرت کو پروان چڑھایا: سدھو
احمد آباد (صباح نیوز) سابق کرکٹر اور کانگریس کے رہنما نوجوت سنگھ سدھو نے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی جھوٹے شخص ہیں اور لمبی لمبی چھوڑنے میں نمبر ون ہیں۔ گجرات میں انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس رہنما اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ گجرات میں مہاتما گاندھی جیسا لیڈر پیدا ہوا اور مجھے حیرت ہے کہ ایسی سرزمین سے مودی جیسا شخص کیسے جنم لے سکتا ہے؟ مودی صرف ایک فیصد امیر لوگوں کے کام کرتے ہیں اور غربا کی انہیں کوئی پروا نہیں ہے‘ وہ کسان دشمن اور مزدور مخالف وزیر اعظم ہیں۔ مودی نے کروڑوں نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن لوگوں کو بے روزگار کیا‘ معیشت تباہ کی اور بھارت میں نفرت کو پروان کو چڑھایا۔